لیسکو کا میٹر انسپکٹر کروڑ وں روپے کی بجلی چوری میں ملوث نکلا

حجرہ شاہ مقیم (خصوصی رپورٹ)حجرہ شاہ مقیم میں لیسکو ملازمین ہی بجلی چور نکلے ،سب ڈویڑن حجرہ نارتھ کا میٹر انسپکٹر کروڑ وں روپے کی بجلی چوری کروانے میں ملوث نکلا، کوئی ایف آئی آر ہوئی نہ جرمانہ، بااثر میٹر انسپکٹر اپنی سیٹ پر بدستور تعینات ،عوامی حلقوں نے کرپشن کنگ میٹر انسپکٹر رائے عرفان کیخلاف چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو رمضان بٹ، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری سے نوٹس لیتے ہوئے نوکری سے برخاست کرکے ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ کر دیا۔