راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ہیڈکوارٹرز ملیحہ سحر نے اپنے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد، ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے تھانہ ویمن میں باضابطہ مقدمہ درج کرا دیا۔ملیحہ سحر کی مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق دو بچوں کی والدہ اور کمشنر آفس کی اعلی افسر نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے شوہر کی طرف سے مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا کر رہی تھیں، 2 اکتوبر کی شام ان کے شوہر نے ان پر شدید تشدد کیا، ان کا موبائل فون چھین لیا اور انہیں کمرے میں محبوس کرکے بند کر دیا۔