کئی ماہ سے جسمانی اور نفسیاتی تشدد ،2اکتوبر کوتشدد کر کے کمرے میں بند کردیا
خوفزدہ کیا ، فون چھین لیا،بچوں ،اہلخانہ کے ساتھ ملنے سے بھی روک دیا،ملیحہ سحر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،تھانہ ویمن پولیس نے اے ڈی سی کی درخواست پر اْن کے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملیحہ سحر نے درخواست میں نفسیاتی اور جسمانی تشدد کی شکایت کی تھی،ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملیحہ سحر کا کہنا ہے کہ اْن کے دو بچے ہیں اور کئی ماہ سے شوہر جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے،ایف آئی آر کے مطابق دو اکتوبر کی شام شوہر نے تشدد کا نشانہ بناکر کمرے میں بند کردیا اور موبائل فون بھی چھین لیا،ایف آئی آر کے مطابق شوہر نے حبس بیجا میں رکھ کر فیملی اور بچوں سے ملنے سے روک دیا، شوہر خوف زدہ کرکے اذیت دیتا رہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا، انہوں نے کہا کہ میرے جسم پر زخموں کے نشانات اور جائے وقوعہ پر شواہد حاصل کرکے دستاویزی شکل دی جائے۔