اسٹاک ہوم ( آن لائن) سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد نے طالبان کی پالیسیوں، خواتین پر مبینہ پابندیوں اور ہرات میں حالیہ واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے طالبان حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر طالبان کی پالیسیوں، خواتین کے حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور انسانی حقوق کی صورتحال کے خلاف نعرے درج تھے