سویڈن میں طالبان رجیم کیخلاف افغان مہاجرین کا شدید احتجاج

 طالبان رجیم سے تعلقات رکھنا بے گناہ اور معصوم افغان مقتولین سے غداری ہے
کابل(آئی این پی )افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور ہرات میں پر امن مظاہرین کے قتل عام کیخلاف یورپی ممالک میں احتجاجی لہر برقرار ہے۔سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سینکڑوں افغان مہاجرین طالبان رجیم کی پالیسیوں اور خواتین پر مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین کا طالبان رجیم کیخلاف شدید نعریبازی، عالمی برادری سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے  موقف اپنایا کہ طالبان رجیم سے سیاسی یا معاشی تعلقات رکھنا بے گناہ اور معصوم افغان مقتولین سے غداری ہے، یورپی سرزمین پر افغان طالبان جیسے انتہا پسند اور دہشت گرد غاصبوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،