اسلام آباد(یواین پی) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپائونے کہا ہے سیاسی جماعتوں کو ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور دو صوبوں میں امن و آمان کی بحالی کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے چاہیے‘ افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ہمیں افغان حکومت کے ساتھ مل کر اس حوالے سے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔اتوار کو اسلام آباد میں اے این پی کے زیر اہتما آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افتاب شیرپائونے کہاکہ دہشت گردی اور امن و آمان کے حوالے سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات ایک جیسے ہیں اور وفاق کو تمام صوبوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر صوبے مظبوط ہوں تو وفاق مضبوط ہوگا