سویڈن کا شہریت کے حصول اور واپسی کے عمل کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ

سویڈن میں پناہ کی تلاش میں آنے والے افراد کی تعداد میں30فیصد کمی ریکارڈ کی گئی :حکومتی اتحاد 
 سٹاک ہوم(یواین پی)سویڈن نے شہریت کے حصول اور واپسی کے عمل کو مزید سخت بنانے کا اعلان کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سویڈن میں پناہ کی تلاش میں آنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کے دوران 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 1985 کے بعد اب تک کی کم ترین سطح ہے۔رپورٹ میں بتایا کہ سویڈن کی موجودہ حکومت نے ستمبر میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل قوانین کو مزید سخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، سویڈن کا حکومتی اتحاد جسے امیگریشن مخالف جماعت سویڈن ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے، 2022 میں برسرِاقتدار آنے کے بعد سے پناہ گزینوں کی تعداد میں کمی کو اپنی کلیدی پالیسی کے طور پر پیش کر رہا ہے