ایران کی قزوین جیل میں غیر قانونی افغان مہاجرسمیت7 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی‘منشیات کے مقدمات میں ملوث تھے
تہران (آئی این پی )جرمنی، برطانیہ اور ترکیہ کے بعد ایران میں بھی غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا ۔افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے قزوین جیل میں غیر قانونی افغان مہاجرسمیت7 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔قیدیوں کومنشیات کے مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر ایرانی عدلیہ نے سزائے موت سنائی تھی۔