اسرائیل نے لبنان کے شمالی سرحدی علاقوں میں جنگی پابندیاں ختم کردیں

 اسرائیلی فوج نے  لبنان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، متعدد افراد جاں بحق ہوئے
تل ابیب  ،بیروت(آئی این پی )اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری نازک جنگ بندی کے درمیان شمالی سرحدی علاقوں پر عائد تمام جنگی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوج  کا کہنا ہے کہ  پیر کی صبح 6 بجے سے سرحدی محاذ سے متصل علاقوں میں نافذ تمام پابندیاں ختم  کی جارہی ہیں  ۔ اس اعلان کے بعد شمالی علاقوں میں معمولاتِ زندگی کی بحالی اور شہری سرگرمیوں کی مکمل بحالی کی راہ ہموار ہونے کی توقع  ہے۔تاہم جنگ بندی کے باوجود لبنان میں کشیدگی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی، اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز  لبنان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں  متعدد افراد جاں بحق ہوئے