اسرائیل بے لگام، لبنان کے شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں پر فضائی حملے

یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، اہم بندرگاہوں  اور پاور پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا
بیروت،صنعا(آئی این پی )اسرائیل نے غزہ اور یمن کے بعد دوبارہ لبنان کے شمال، مشرق اور جنوب کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کر دئیے جبکہ  یمن میں  بھی حوثیوں پر فضائی حملے میں  اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیاہے ۔لبنانی سرکاری خبر رساں ا دارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان میں بعلبک کے مغرب میں واقع بودای کے نزدیک فلاوی کے پہاڑی علاقے پر بمباری کی، تین حملے بودای کے پہاڑی علاقوں پر کیے گئے۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی  جانب سے حملے میں الحدیدہ ، الصلیف اور راس عیسی پورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔اس کے علاوہ یمن میں راس قطب پاور پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔