عدالت کا مقصد کسی کو بلاوجہ سزا دینا نہیں بلکہ قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنا ہے
گوجرانوالہ پولیس کے رویے پر برہمی، سی پی او سے انکوائری رپورٹ طلب،6جولائی تک سماعت ملتوی
لاہور(زیڈ این این) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اراضی قبضہ اور پولیس مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے پر گوجرانوالہ پولیس کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالت سے رجوع کرنے والے شہریوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری شرافت علی کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد، سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل اور دیگر متعلقہ افسران عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کا مقصد کسی کو بلاوجہ سزا دینا نہیں بلکہ قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنا ہے