لاہور(آئی این پی )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی کی دعوت پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس دوران چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے ہاتھ جوڑ کر وکلا کو تالیاں بجانے سے روک دیا ۔