آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ہمارا آرڈر اپ لوڈنہیں کیا، دوبارہ پوچھنے پر بتایا گیا وہ یہ آرڈر اپ لوڈنہیں کر سکتے:جسٹس عائشہ ملک
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے پرآئی ٹی شعبہ کی چیف جسٹس پاکستان سے شکایت کردی ہے۔سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کا چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھاہے جس میں انھوں نے بتایاہے مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپلوڈ نہیں کر رہا، مخصوص نشستوں کے کیس میں میں نے اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کیا، گزشتہ روز تین بجکر گیارہ منٹ پر اپنا آرڈر جاری کیا، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ہمارا آرڈر اپلوذ نہیں کیا، آج دوبارہ پوچھنے پر بتایا گیا وہ یہ آرڈر اپلوڈ نہیں کر سکتے، ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے،درخواست ہے بغیر کسی تاخیر کے آرڈر اپلوڈ کرایا جائے۔