بلوچستان کے عوام کے مسائل کو ہر فورم پر موثر انداز میں اجاگر کیا جاتا رہے گا۔ سیدال خان
اسلام آباد(یواین پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر اور سابق رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کو درپیش چیلنجز، صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی، سیاسی استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی