پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے، مہرین آدم ملک

 ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
اسلام آباد (  آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں غلام مصطفیٰ ملک اور مہرین آدم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ترقی اور خوشحالی کے لیے قومی اتحاد اور سیاسی استحکام ناگزیر ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہرین آدم ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) حکومت کا حصہ ہے اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین کی سرپرستی میں ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا