پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا میں اسلحہ لائسنس اجرا اور تجدید کی فیسوں میں اضافے کیخلاف تمام درخواستیں خارج کر دی گئیں ۔پشاور ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس انعام اللہ نے خیبرپختونخوا میں اسلحہ لائسنس کے اجرا اور تجدید کی فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں پر اپنا 34 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالتِ عالیہ نے فیسوں میں اضافے کو قانونی قرار دیتے ہوئے تمام درخواستیں خارج کر دیں