اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (پی این اینڈ ایم سی) نے نرسنگ لائسنس کے حصول اور تجدید کے طریقہ کار کو تبدیل کردیا ہے اور نرسنگ لائسنس کے اجرا کے لییآن لائن سسٹم نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے، نئے طریقہ کار کے تحت نرسنگ لائسنسنگ کیسز صرف آن لائن جمع کرائے جائیں گے، نئی نرسنگ رجسٹریشن اور لائسنس کی تجدید سمیت تمام درخواستیں اب صرف سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی، ہارڈ کاپی کی صورت میں درخواست اور فارم وصول نہیں کیے جائیں گے۔ تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مقررہ آن لائن پورٹل کے ذریعے ہی جمع کرائیں۔