فیصلہ عوامی تحفظ اور اسلحہ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اہم قدم ، اس کا غلط استعمال جرائم اور بدامنی کا سبب بن رہا تھا
لاہور(آئی این پی) ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسلحہ لائسنس کی 20 ہزار پرانی درخواستوں کو مسترد کر دیا اور اب نئے اسلحہ لائسنس کی درخواستیں بھی قبول نہیں کی جا رہی ہیں۔ یہ تجدید صرف ان افراد کے لیے کی جائے گی جن کی درخواستیں مکمل اور قانون کے مطابق ہوں گی۔یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور اسلحہ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اہم قدم ہے، کیونکہ اسلحہ کے لائسنس کی غیر قانونی تقسیم اور اس کا غلط استعمال ملک میں جرائم اور بدامنی کا سبب بن رہا تھا