انمول پنکی کیس: پولیس کی سنگین غفلت، جج نعیم اختر تفتیشی پر برس پڑے

ایک ماہ سے جیل میں قید خاتون کی گرفتاری تک نہیں ڈال سکے، تفتیش کیا کریں گے؟،ریمارکس 
کراچی(آئی این پی )کراچی میں   کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کیس میں جج تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ   ایک ماہ سے جیل میں قید خاتون کی گرفتاری تک نہیں ڈال سکے، تفتیش کیا کریں گے؟۔تفصیل کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمات کی سماعت ہوئی ، انمول پنکی کے سہولت کار عاقب اور غلام عباس کو عدالت پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت انکشاف ہوا کہ مقدمے کے کاغذی کارروائی میں ابھی تک مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کا نام ہی شامل نہیں کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم اختر نے تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ کو اتنی توفیق نہیں ہورہی ایک ماہ پہلے گرفتار ملزمہ کی گرفتاری ڈال سکیں ، جو آئی او جیل میں قید ملزمہ کی گرفتاری نہیں ڈال سکتا وہ تفتیش کیا کرے گا