کراچی(آئی این پی )کراچی میں منشیات کے کیس میں ملزمہ انمول پنکی بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئی جبکہ عدالت نے شریک ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد منشیات عدالت میں کوکین کوئن انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام کی جانب سے ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ بھائی محمد ناصر اور شریک ملزمہ نسیم بی بی کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی۔عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی محمد ناصر اور شریک ملزمہ نسیم بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے