لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے انسانی سمگلنگ اور بیرونِ ملک ملازمت کے جھانسے میں شہری کو لوٹنے کے سنگین مقدمہ میں گرفتار ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار کے خلاف الزامات نہایت سنگین نوعیت کے ہیں اور وہ رعایت کا مستحق نہیں، ملزم کے خلاف ایف آئی اے تھانہ اے ایچ ٹی سی راولپنڈی میں 2023 میں مقدمہ درج ہوا، جس میں اس پر انسانی سمگلنگ اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے