انسانی سمگلنگ کیس: صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی(آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے دستاویزات میں ردوبدل اور بچوں کی بیرون ملک منتقلی کے کیس میں مرکزی ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دوران سماعت وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ سوا سال کے بعد فردجرم عائد کی گئی لیکن یہ سوال تک طے نہیں کیاجاسکا کہ مقدمہ کس عدالت میں چلے گا۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملزم صارم برنی جیل میں ہے، پراسیکیویشن مقدمہ چلانا نہیں چاہتی، مقدمیکا ریکارڈ بتارہا ہے کہ ایف آئی اے ہر بار نیا بہانہ بنا کر تاریخ لے لیتی ہے جب کہ صارم برنی ضمانت کے مستحق ہیں لہذا ان کی ضمانت منظور کی جائے۔پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کی 6 بار ضمانت مسترد ہوچکی ہے اور وکیل صفائی غلط بیانی کررہے ہیں، یہ خود مقدمہ نہیں چلنے دے