چین نے 13 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

 بیجنگ(آئی این پی )چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر 13 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 6 ایگزیکٹوز پر پابندیاں عائد کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق 5 دسمبر سے کر دیا گیا ہے۔ چین کی طرف سے بلیک لسٹ میں شامل امریکی افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے اور ان کے ساتھ کاروبار کرنا ممنوع ہو گا۔وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ بلیک لسٹ میں شامل امریکی ایگزیکٹوز کے چین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بلیک لسٹ کی گئی امریکی کمپنیوں میں سائبرلکس کارپوریشن، نیروس ٹیکنالوجیز، ہیوک اے آئی ، کراٹوس ان مینڈایریئل سسٹمز، فائرسٹارم لیبز، سینیکسس، شیلڈاے آئی، ریڈ سکس سلوشنز، ریپڈ فلائٹ، برنک ڈرونز، ٹیلی ڈائن بران انجینئرنگ، ڈومو ٹیکٹیکل کمیونیکیشنز، اور گروپ ڈبلیو شامل ہیں۔