ایرانی فورسز احتجاج کرنے والے شہریوں کیخلاف کارروائی نہ کریں صدر مسعود پزشکیان

جو لوگ اسلحہ، چاقو اور چھریاں لے کر پولیس سٹیشنوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں، وہ شرپسند ہیں‘مظاہرین اور شرپسندوں میں فرق کرنا ہوگا
تہران (آئی این پی )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں جاری مظاہروں کے دوران  سکیورٹی فورسز کو شہریوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔  بدھ کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون نہ کریں۔ایرانی صدر نے  سکیورٹی فورسز  کو پرامن مظاہرین اور مسلح شرپسندوں کے درمیان واضح فرق کرنے کی ہدایت دی۔کابینہ اجلاس کے بعد جاری کی گئی ایک ویڈیو میں نائب صدر محمد جعفر نے بھی بتایا کہ صدر پزشکیان نے  مظاہرین کے خلاف کسی بھی قسم کے سکیورٹی اقدامات نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا جو لوگ اسلحہ، چاقو اور چھریاں لے کر پولیس اسٹیشنز اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں، وہ شرپسند ہیں اور ہمیں مظاہرین اور شرپسندوں کے درمیان فرق کرنا ہوگا۔