تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈرآیت ا للہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے صدر مسعود پزشکیان نے بتایا ہے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے میری ملاقات اعتماد، عاجزی، گہرے خلوص سے بھرپور ماحول میں ہوئی۔ مجتبیٰ خامنہ ای کے اندازِ گفتگو، نقطہ نظر، نہایت عاجزانہ اور گہرے مخلصانہ رویے نے مجھے بہت متاثر کیا۔ اعلیٰ ترین اتھارٹی کی عاجزی اور اخلاقی برتاؤ ملک کے انتظامی نظام کے لیے مثال ہیں۔