قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس: ایران-اسرائیل کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر غور

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس: ایران-اسرائیل کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر غور

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی (NSC) کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا ہے۔

 اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

اجلاس کے ممکنہ ایجنڈا نکات:
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ، امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں اور ان واقعات سے خطے کی سلامتی پر پڑنے والے اثرات پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ:جنگ کی وجہ سے خطے میں امن و استحکام کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا جائے گا۔پاکستان کی خارجہ پالیسی اور سکیورٹی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوگی۔خطے میں معاشی اور توانائی کے ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اہم فیصلے متوقع:
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ فیصلے ملکی سلامتی، سفارتی حکمت عملی، اور قومی مفادات کے تحفظ سے متعلق ہوں گے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا کی طرف سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے اور اسرائیل-ایران کشیدگی میں شدت نے مشرق وسطیٰ میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کے اثرات جنوبی ایشیا خصوصاً پاکستان پر بھی پڑ سکتے ہیں۔