وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک): بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان، قومی سلامتی کے مشیر، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے کی گئی جارحیت، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی، اور خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں موجودہ سیکیورٹی صورت حال، داخلی و خارجی خطرات، اور آئندہ کے ممکنہ اقدامات پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارت کی جانب سے حملے کے بعد کی صورتحال اور پاکستان کی دفاعی تیاریوں پر بھی غور کرے گی، جب کہ بین الاقوامی سفارتی محاذ پر لائحہ عمل، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے رابطوں پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔