خطے کی کشیدگی اور قومی سلامتی پر وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات

خطے کی کشیدگی اور قومی سلامتی پر وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے، جنہوں نے صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطہ کاری، اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر حکومت کے دیگر وزراء کا وفد بھی موجود تھا، جس کا مقصد ملاقات میں جاری امور اور قومی سلامتی سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کو مزید جامع بنانا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات حساس وقت میں ہوئی اور اس کا مقصد صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی قائم رکھنا اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرنا تھا۔