اسلام آباد ہائیکورٹ:رواں ہفتے 11سنگل، 6ڈویژن بینچ دستیاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں رواں ہفتے 6 ڈویڑن اور11سنگل بینچ دستیاب ہوں گے، جسٹس بابر ستار چھٹیوں کے بعد واپس آگئے۔ ججز ڈیوٹی روسٹرکے مطابق سینئر پیونی جج جسٹس محسن اخترکیانی آئندہ ہفتے بھی کسی ڈویڑن بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پہلا ڈویڑن بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف، دوسرا ڈویڑن بینچ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز،تیسرا ڈویڑن بینچ جسٹس بابرستار اور جسٹس سرداراعجازاسحاق خان پر مشتمل ہوگا،جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں تیسرا ڈویڑن بینچ صرف 23 سے25 جون تک دستیاب ہوگا، روسٹرکے مطابق چوتھے ڈویڑن بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس، پانچویں ڈویڑن بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان ، خصوصی ڈویڑن بینچ میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہوں گے۔