اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت نے آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے کاز لسٹیں جاری کر دی ہیں۔چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد پر مشتمل وفاقی آئینی عدالت کا بینچ بھی مقدمات کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کی اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بنچ سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔کراچی میں جسٹس عرفان سادات خان کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل تین رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا، جبکہ لاہور میں جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ مقرر ہے۔مزید برآں، پشاور میں جسٹس مسرت ہلالی کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ یکم اور دو جنوری کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت نے یہ کاز لسٹیں پیر، 29 دسمبر سے آئندہ عدالتی ہفتے کے لیے جاری کی ہیں تاکہ وکلاء اور متعلقہ فریقین سماعت کے شیڈول سے آگاہ رہ سکیں۔