ملزمہ نیلاش دو حصوں میں کاٹ کر بوری میں ڈال کرکھیتوں میں پھینک دی
راشدہ نے بھائی ندیم کے قتل کے شبہ میں اقصیٰ کی جان لی، گرفتاری پر اعتراف
پاکپتن( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکپتن کے علاقہ قبولہ میں بھائی کے قتل کے شبہ میں خاتون نے آشنا کیساتھ ملکر سوتیلی بھتیجی کوگلا کاٹ کر قتل کردیا اور لاش دو حصوں میں کاٹ کر بوری میں ڈال کرکھیتوں میں پھینک دی۔پولیس نے ملزمہ راشدہ کو گرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔ملزمہ راشدہ کو شبہ تھا کہ اسکی بھابی خدیجٓالکبریٰ نے اپنی بیٹی اقصیٰ کیساتھ ملکر اسکے بھائی ندیم کو قتل کیا ہے۔ جس پر ملزمہ نے اپنے آشنا عالم شیر کے ساتھ ملکر سوتیلی بھتیجی اقصی ٰکوبیدردی سے موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔