عابد نے مکان بیچ کر 35لاکھ کی رقم بیوی شہناز اور سوتیلے بیٹے شان کو دی تھی
تقاضا پر زہر دیدیا، عابد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں دم توڑ گیا
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں 35لاکھ روپے کی رقم واپس مانگنیکے تنازع پر بیوی نیبیٹے سے ملکر شوہر کو زہر دیکر قتل کردیا۔ عابد شکور بیوی شہناز بی بی اور اس کے پہلے شوہر سے بیٹے شان کے ہمراہ اپنے دوسرے مکان علی ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا۔عابد شکور نے اپنا دوسرامکان 35لاکھ روپے میں فروخت کرکے رقم شہناز بی بی اور شان کے حوالے کرکے اسے سنبھال کر رکھنے کوکہا۔ ایک ماہ سے عابد شکور بیوی اور سوتیلے بیٹے سے رقم واپس مانگ رہا تھا، جس پر جھگڑا رہنے لگا ،بیوی اور سوتیلا بیٹا عابد کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔ وقوعہ کے روزخلیل احمد عابد کالونی میں کھڑا تھاکہ عابد شکور اسکے پاس حالت غیرمیں آیا اور بتایا کہ اس کی بیوی اور سوتیلے بیٹے نے اسے زہر دیدیا ہے۔عابد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے خلیل احمد کی رپورٹ پرملزموں شہناز بی بی اور شان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔