پاکپتن: میاں مشتاق کی دربار فرید الدین گنج شکرؒ کے مزار پرحاضری،نوافل ادا کیے

 چیئر مین پبلک نیوز و الرحمان گارڈن نے مزار پرفاتحہ کی اور پھول پیش کئے، مزار فریدؒ تجلیات کا مرکز ہے،میاں محمد مشتاق
دربارشریف پرانتظامات کاجائزہ بھی لیا،انتظامات کو سراہا،محکمہ اوقاف کی جانب سے مہمانوں کی دستاربندی بھی کی گئی
پاکپتن(سٹی رپورٹر)پاکپتن میں چیئرمین پبلک نیوز میاں محمد مشتاق دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پہنچ گئے، مزار پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اور پھول پیش کئے۔ چیئر مین پبلک نیوز و الرحمان گارڈن میاں محمدمشتاق کی دربار بابا فریدؒ پر حاضری ، پھول پیش کئے اور نوافل بھی ادا گئے۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے تمام مہمانوں کی دستار بندی بھی کی گئی ۔اس موقع پر چیئرمین میاںمحمد مشتاق نے دربار شریف پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کو سراہا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران میاں محمد مشتاق کا کہنا تھا کہ مزار فرید تجلیات کا مرکز ہے۔ چیئرمین چائنا ٹاؤن چودھری تنویر باجوہ،چیئرمین اقبال گارڈن ملک جاوید دستگیر،کرنل اقبال یوسف و میاں آصف سمیت دیگر معززین نے بھی مزار فرید پر حاضری دی اور پھول پیش کئے۔