صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی نے تبرکات تقسیم کئے،ختم خواجگان کے بعد ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے 784ویں سالانہ عرس کی 15روزہ تقریبات پاکپتن میں جاری ہیں۔ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے 784ویں عرس مبارک کی پندرہ روزہ تقریبات کا آج چوتھا روزہے،چوتھے روز کی رسومات صاحبزادہ دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی نے ادا کیں،انہوں نیزائرین میں روایتی تبرکات تقسیم کئے۔ ختم خواجگان کے بعد ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔ مزار پر دور دراز سے زائرین کی آمدکے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔