لاہور: باغبانپورہ میں 16 سالہ لڑکی اور اس کے چچا کا بےرحمانہ قتل، قاتلہ بیوی نکلی

لاہور: باغبانپورہ میں 16 سالہ لڑکی اور اس کے چچا کا بےرحمانہ قتل، قاتلہ بیوی نکلی

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں خاندانی تنازع نے دو جانیں لے لیں۔

 ایک 16 سالہ لڑکی شازیہ اور 50 سالہ شخص شوکت کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق:
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شوکت کی بیوی زینب نے اپنی بھتیجی شازیہ اور شوہر شوکت کو قتل کیا۔زینب کو شک تھا کہ اس کے شوہر اور بھتیجی کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں۔اسی شک کی بنیاد پر زینب نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
جائے وقوعہ:
پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈولفن فورس نے 15 کی کال پر موقع پر پہنچ کر مزید افراد پر حملے اور زینب کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔
قانونی کارروائی:
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق، زینب کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ زینب کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔