وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، "روٹ 47" ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر انہوں نے والٹن روڈ پر نئے اوورہیڈ برج اور سی بی ڈی کے اہم منصوبے "روٹ 47" کا معائنہ بھی کیا۔ترجمان کے مطابق "روٹ 47" کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ 4.5 کلومیٹر طویل دو طرفہ اور تین رویہ اس شاہراہ کو جدید ترین انفراسٹرکچر سے آراستہ کیا گیا ہے۔ یہ شاہراہ کلمہ چوک کو والٹن سے جوڑتی ہے اور اسے 1947 کی جدوجہد آزادی سے منسوب کیا گیا ہے۔

اہم خصوصیات میں شامل ہیں:

گلبرگ سے والٹن تک کا فاصلہ چند منٹوں میں طے ہو سکے گا۔
لاہور کی پہلی سمارٹ انفراسٹرکچر سے مزین شاہراہ۔
تقریباً 2.5 کلومیٹر طویل سائیکل لین۔
والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر پیدل اور سائیکل سواروں کے لیے علیحدہ واک وے۔
912 میگاواٹ صلاحیت کے سولر پینلز، جن سے ایک میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
بارش کے 50 لاکھ گیلن پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے مصنوعی جھیل اور جدید ایریشن سسٹم۔
فوارے، خوبصورتی کے عناصر اور مختلف یادگاری مونیومنٹس۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے "روٹ 47" کو پنجاب کے روشن اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک نمایاں قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک صرف ایک شاہراہ نہیں بلکہ جدید اور اسمارٹ ترقی کا سنگِ میل ہے۔