’’خنجر گروپ‘‘پولیس نے جکڑ لیا

 ملزم شہری کو لوٹ کر فرار ہوئے اورپکڑے گئے، 32 سے زائد مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں جرائم پیشہ افراد، سٹریٹ کریمنلز اور ڈاکوؤں کی شامت آگئی لاہور پولیس کو مطلوب خنجر گروپ کو گرفتار کرلیا گیاڈولفن ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خنجر گروپ کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو تیز دھار آلہ و خنجر سے دھمکا کر وارداتیں کرتے تھیملزمان نے 10 منٹ قبل شہری سے موبائل و کیش چھین کر فرار ہوئے تھے، تاہم ڈولفن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو لبرٹی گول چکر کے قریب راؤنڈ اپ کر لیاخنجر گروپ کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل، کیش، خنجر، موٹر سائیکل برآمد ہوئی، شہری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی نشاندہی کر دی ملزمان 32 سے زائد چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھیجن کی شناخت اکبر، وشال، شمس کے نام سے ہوئی جنہیں مزید کارروائی کیلئے تھانہ گلبرگ کے حوالے کردیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ جرائم کی سر کوبی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے