محلہ غوث نگر میں واقعہ پیش آیا‘بیٹے بوڑھے باپ پراکثرتشددکرتے ہیں:اہل علاقہ
قصور(آئی این پی)ناخلف بیٹوں نے جائیداد کی خاطر اپنے بوڑھے والد کو زجنیروں سے جکڑ دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ قصور کے علاقے الہ آباد میں واقعہ پیش آیا۔مقامی افراد کے مطابق محلہ غوث نگر میں نا فرمان بیٹوں نے والد کو زنجیروں سے باندھا، اور وہ بوڑھے باپ پر آئے روز تشدد بھی کرتے ہیں۔دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود علاقہ پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔