امریکا سے مزید 119 بھارتی شہری بے دخل، زنجیروں میں جکڑ کر بھیجا گیا

بے دخل کیے گئے افراد غیر قانونی طریقے اور ڈنکی روٹس کے ذریعے امریکا میں داخل ہوئے تھے
 نئی دہلی(آئی این پی ) امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم 119 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا، جو خصوصی پرواز کے ذریعے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، امیگریشن کریک ڈائون کے تحت ان افراد کو امریکا سے بے دخل کیا گیا۔یہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے سخت امیگریشن قوانین کے تحت بے دخل کیے جانے والے بھارتی شہریوں کا دوسرا گروپ ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اور پرواز میں 157 مزید بھارتیوں کو ملک بدر کر کے بھارت بھیجا جائے گا۔ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی شہریوں کے مطابق، امریکی حکام نے انہیں زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر بھیجا، جس پر وطن واپس پہنچنے پر ان کے اہل خانہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔زیادہ تربے دخل کیے گئے افراد غیر قانونی طریقے، خاص طور پر ڈنکی روٹس کے ذریعے امریکا میں داخل ہوئے تھے۔