پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کی تقرریاں و تبادلے کردیئے

ظفر عباس خان محکمہ داخلہ، ظہیر احمد بلدیات، سید واجد علی شاہ شالیمار ٹاؤن کے سب رجسٹرار مقرر
گریڈ 17 میں ترقی پانے والوں کی  تعیناتیاں ، مختلف محکموں میں سیکشن افسر اور اسسٹنٹ کمشنرز تعینات
لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کو ترقی کے بعد مختلف محکموں میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 میں ترقی پانے والے افسران کو مختلف محکموں میں تعینات کیا گیا ہے۔ظفر عباس خان کو سیکشن افسر محکمہ داخلہ، ظہیر احمد کو سیکشن افسر محکمہ بلدیات، اور سید واجد علی شاہ کو سب رجسٹرار شالیمار ٹاؤن مقرر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عامر مسعود کو اے سی ایچ آر چکوال، حفیظ الرحمن خان کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر قصور، جمشید گلزار کو سیکشن افسر محکمہ سوشل ویلفیئر، ندیم گوہر کو سیکشن افسر محکمہ آبپاشی، محمد شاہد محمود کو سیکشن افسر محکمہ داخلہ، اعظم شائیگان اعوان کو سیکشن افسر محکمہ ہاؤسنگ، اور محمد ثاقب رسول کو سیکشن افسر محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن مقرر کیا گیا ہے۔مزید برآں محمد تنویرالحسن کو سکیشن افسر محکمہ ریگولیشن، امان اللہ نعیم کو محکمہ انسانی حقوق، محمد جہانگیر کو محکمہ جنگلات، عامر شہزاد کو محکمہ معدنیات، شوکت اقبال کو محکمہ اوقاف، عمران صفدر کو ہیلتھ اینڈ پاپولیشن، محمد ذیشان احمد کو محکمہ آئی اینڈ سی، اور ذکاء اللہ کو محکمہ انفارمیشن میں تعینات کیا گیا ہے۔حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض احمد کو محکمہ ہیلتھ کیئر میں اپنے فرائض جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔علاوہ ازیں محمد امجد، شاہد حسین سپرا، محمد جہانگیر، محمد سعید، محسن عباس، محمد مجتبیٰ منظور، محمد ارشاد، محمد ندیم، اور محمد عمران فانی کی خدمات اے سی ایس ہاؤس جنوبی پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں۔