امریکہ کاایران کیخلاف GBU 57 بنکر بسٹر بم اور B-2 بمبارطیار ے کااستعمال

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کرتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے زیر زمین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا نے اپنے سب سے طاقتور بنکر بسٹر GBU-57 اے/بی میسیو آرڈیننس پینیٹریٹرکا استعمال کیا ہے۔ بنکر بسٹر دنیا کا سب سے طاقتور غیر جوہری بنکر شکن بم ہے جو صرف امریکا کے پاس ہے اور اسے اسرائیل بھی حاصل نہیں کرسکا۔جی بی یو-57 اے/بی میسیو آرڈیننس پینیٹریٹر  بم 30 ہزار پاونڈ وزنی ہے جس میں 6000 پائونڈ دھماکا خیز مواد ہوتا ہے۔، امریکی حکومت کے مطابق بنکر بسٹر ایک ایسا بم ہے جو زیر زمین گہرائی میں بنے مضبوط بنکرز اور سرنگوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔