2ہزار شہریوں کا لائسنس پورٹل کااستعمال

لاہور (خصوصی رپورٹ)رواں ماہ2 ہزارسے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنس پورٹل کا استعمال کیا۔ 1100 سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے اور1100 سے زائد شہریوں نے لرننگ ریگولر انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی۔