علاقائی کشیدگی: عراق سے امریکی سفارت خانے کے مزید عملے کا انخلاء

بغداد (آئی این پی ) علاقائی کشیدگی کے پیش نظر عراق میں امریکی سفارتی مشن کے مزید اہلکار بغداد سے روانہ ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق اتوار کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ سفارت خانے کے عملے کو کم کرنے کی جاری کوششوں کے حصے کے طور پرمزید اہلکار 21 اور 22 جون کو عراق سے روانہ ہوگئے۔