امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد ، امریکی شہری تک قونصلر رسائی

راولپنڈی(آئی این پی ) امریکی سفارت خانے کے وفد کو اڈیالہ جیل میں امریکی شہری تک قونصلر رسائی دے دی گئی۔اڈیالہ جیل ذرائع  کے مطا بق  امریکن سفارت خانے کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا جہاں وفد کو اڈیالہ جیل میں قید امریکی شہری تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی وفد میں قونصلر آفیسر  ٹریسی زیپی اور راحیل شامل تھے۔ذرائع کے مطابق وفد کی امریکی شہری سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرہ میں ملاقات کروائی گئی، ملاقات میں امریکی شہری کو جیل میں حاصل سہولیات اور قانونی معاونت پر بات چیت کی گئی۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی شہری شہباز افضل توہین رسالت کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل میں قید ہے، ملزم کے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج ہے