ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کے بعد عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی
بیروت/ بغداد (آئی این پی) لبنانی دارالحکومت بیروت میں امریکی سفارت خانے کے اطراف غیر معمولی سرگرمیاں جاری ہیں ۔روسی میڈیا کے مطابق سفارت خانے کی جانب تیزی سے بڑھتے ٹرک دیکھے گئے جبکہ کچھ دیر بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ تاہم واقعے کی سرکاری سطح پر تصدیق یا تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ادھر عراق کے دارالحکومت بغدار میں بھی امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرے شروع ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کے بعد عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور گرین زون کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے نعرے بازی کی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات بھی ملیں۔