اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں امریکی ویزے کے خواہشمند شہریوں کو ویزے اور دیگر قونصلر معلومات پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) کے ذریعے فراہم کی جاتی تھیں، تاہم اب یہ سہولت محدود کر دی گئی ہے۔اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے کے مطابق بعض سیکیورٹی خدشات اور بجٹ کی منظوری میں تاخیر کے باعث ان کا سوشل میڈیا اکانٹ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے یہ ایکس پر موجود اکائو نٹ مکمل آپریشنز کی بحالی تک باقاعدگی سے اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا، تاہم ہنگامی سیکیورٹی اور حفاظتی معلومات کی فراہمی جاری رہے گی