ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ:آئی اے ای اے کا ہنگامی اجلاس آج طلب

ویانا؍تہران (آئی این پی )جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کے عالمی نگران ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران میں جاری ہنگامی صورتحال کی روشنی میں آج پیر کو آئی اے ای اے کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایران کے جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلم نے آئی اے ای اے کو خط لکھ کر امریکی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق انھوں نے عالمی جوہری توانائی کے نگران ادارے سے امریکی حملوں کی مذمت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔