اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے: امریکی حکام کا دعویٰ

یہ واضح نہیں کہ اسرائیلی رہنمائوں نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا حتمی فیصلہ کیا یا نہیں،حکام
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکی ٹی وی نے کئی امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکا کو حاصل ہونے والی نئی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ واضح نہیں کہ اسرائیلی رہنمائوں نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا حتمی فیصلہ کیا یا نہیں۔امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے اس معاملے پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔اس کے علاوہ امریکا میں موجود اسرائیلی سفارتخانے اور اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔