نہیں معلوم تھا کہ امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے جا رہا ہے، صدر آئزک ہرزوگ
تل ابیب(آئی ا ین پی )اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے ایران پر امریکی حملوں کو تاریخی اور بہادرانہ فیصلہ قرار د یا ہے ۔بی بی سی کو دئیے گے انٹرو یو میں ان سے پوچھا کیا گیا کہ کیا ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم کر دی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس بارے میں تفصیلات معلوم نہیں۔ تاہم ہرزوگ کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں ایرانی جوہری پروگرام کو خاطرخوا نقصان پہنچا ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا اسرائیل نے براہِ راست ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر حملے کی درخواست کی تھی، آئزک ہرزوگ کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ انھوں نے امریکیوں پر چھوڑ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے جا رہا ہے۔ہرزوگ نے اس بات کا تو جواب نہیں دیا کہ آیا اسرائیل اب ایران پر حملے روک دے گا۔