ایران نے کھل کر غزہ کا ساتھ دیا اور اسرائیل کی بربریت کو چیلنج کیا،سابق امیر جماعت اسلامی
مانانوالہ(آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے اگر منافقت یا بزدلی کا مظاہرہ کیا تو پچیس کروڑ عوام کا ہاتھ اور حکومت وقت کا گریبان ہو گا ایران کو تنہا چھوڑنا امریکہ کو سپورٹ کرنے کے مترادف ھے ایران کے ساتھ اسرائیل کی دشمنی فلسطین کی وجہ ھے ایران نے کھل کر غزہ کا ساتھ دیا اور اسرائیل کی بربریت کو چیلنج کیا۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے شرقپور شریف میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی رہائش گاہ پر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے، امریکاکو سپورٹ کرتا ظلم اور بربریت کا حصہ بننے کے مترادف ھے، میں ایرانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے زبردست استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، ایران کو تنہا چھوڑنا اپنی باری کا انتظار کرنا ھے، ابھی بھی وقت تمام ملت اسلامیہ ایک ہو جائے۔